the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے

انسانی فطرت میں شامل ہے کہ وہ زندگی کےایک ہی جیسے رنگ ڈھنگ سے اکتا جاتا ہے تو پھر کچھ نیا چاہتا ہے تاکہ زندگی میں مزید رنگ شامل ہوں اور اسی خواہش کو پورا کرنے کے لیے افریقہ میں سمندر کی گہرائیوں میں ایک ایسا ہوٹل تیار کیا گیا ہے جہاں لوگ خود کو مچھلیوں کے درمیان تصور کریں گے۔

افریقی ملک تنزانیہ کے علاقے زنزبیر کے ساحلی جزیرے پمبا میں مانٹا ریسورٹ ہوٹل کو سطح سمندر سے 250 میٹر گہرائی میں تعمیر کیا گیا ہے جس کی تین منزلیں ہیں اور اس میں ایک ڈائننگ روم اورکئی بیڈرومز بنائے گئے ہیں اور ان بیڈروم میں رات گزارنے والے سیاح 360 ڈگری پر پورے سمندر کا نظارہ کرسکیں گے کیونکہ جب رات کے اوقات میں کمروں کے ارد گرد لگی اسپاٹ لائٹس جگمگاتی ہیں تو سمندر میں تیرتی رنگ برنگی



مچھلیاں نیلے پانی میں انتہائی خوبصورت نظارہ پیش کرتی ہیں۔

اس دلکش اور خوبصورت ہوٹل کی تین منزلہ عمارت کو ایک سوئس کمپنی نے ڈیزائن کیا ہے اوریہاں دو بیڈ والے کمرے کا کرایہ 1500 ڈالر جبکہ سنگل بیڈ کمرے کا کرایہ 900 ڈالر ہے جبکہ ماہرین کا کہنا ہےکہ یہاں ایک رات گزار کر انسان قدرت کے ان نظاروں سے لطف اندوز ہوسکتا ہے جس کا اس نے کبھی خواب ہی دیکھا ہوگا جبکہ اس ہوٹل کی ایک اورخصوصیت یہ ہے کہ ایک منزل سمندرکی سطح پر تعمیر کی گئی ہے تاکہ رات کی تاریکی میں آسمان پر چمکتے ستاروں کا بھی لطف اٹھایا جاسکے۔

ہوٹل کےافتتاح کے بعد سے اب تک چار مہمان اس پر دلکش نظاروں سے لطف اندوز ہوچکے ہیں جس میں سے ایک سیاح کا کہنا تھا کہ اسے اس ہوٹل میں ٹھہر کر ایسا لگا کہ جیسے وہ کوئی خواب دیکھ رہا ہو۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.